ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں کورونا کے 84 ہزار نئے مریض، کیسز کی کل تعداد 39 لاکھ سے تجاوز، 68 ہزار اموات

ہندوستان میں کورونا کے 84 ہزار نئے مریض، کیسز کی کل تعداد 39 لاکھ سے تجاوز، 68 ہزار اموات

Fri, 04 Sep 2020 14:58:07    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے معاملہ میں روزانہ نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ یہاں لگاتار دوسرے روز 80 ہزار سے زیادہ نئے کیسز درج کئے گئے اور کل مریضوں کی تعداد اب تقریباً 40 لاکھ ہو چکی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83،341 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران 1096 افراد کی جان چلی گئی۔ ایک روز قبل 3 ستمبر کو ملک میں ریکارڈ 83883 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

ملک میں اب کورونا کے متاثرین کی تعداد 39 لاکھ 36 ہزار ہو گئی ہے۔ ان میں سے 68472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار ہو گئی ہے اور 30 ​​لاکھ 37 ہزار افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اموات اور فعال کیسز کی شرح میں مستقل کمی درج کی جا رہی ہے۔ شرح اموات 1.74 فیصد ہو گئی ہے جبکہ زیر علاج کیسز کی شرح بھی کم ہوکر 21 فیصد رہ گئی ہے۔ علاوہ ازیں شفایابی کی شرح بھی 77 ہو گئی ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق کورونا وائرس کے 54 فیصد معاملات 18 سال سے لے کر 44 سال کی عمر کے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے 51 فیصد اموات 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ہوئی ہیں۔ 3 ستمبر تک کورونا وائرس کے کل 4 لاکھ 66 ہزار نمونوں کا کی جانچ کی جا چکی ہے، ان میں سے کل 11 لاکھ نمونوں کی جانچ کل ہی کی گئی ہے۔ غورطلب ہے کہ مثبت پائے جانے والے کیسز کی شرح 7 فیصد سے بھی کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹر میں ملک میں کورونا سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ مہاراشٹر کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر تمل ناڈو ، تیسرے نمبر پر دہلی، چوتھے نمبر پر گجرات اور پانچویں نمبر پر مغربی بنگال ہے۔ ان پانچ ریاستوں میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔


Share: